سیاسی جماعتیں جمہوری رویہ اختیار کریں۔ حکومت کے شانہ بشانہ عوام کے مسائل حل کریں۔ فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Shahbaz Warraich

Farrukh Shahbaz Warraich

لاہور (پریس ریلیز) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے جنرل سیکرٹری فرخ شہباز وڑائچ نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر حکومت کا جمہوری رویہ مثبت طرز سیاست کا حامل ہے۔

حکومت نے دھرنے کے دوران اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد بھی انتہائی مثبت کردار ادا کیا اور صبر اور برداشت کے ساتھ تمام معاملات کو ہینڈل کیا ، اب بھی اگر تحریک انصاف کی نادانیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے حکومت ان کے استعفے نامنظور کروانے اور انہیں پارلیمنٹ میں رکھنے کیلئے پوری طرح تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے تو پی ٹی آئی کو حکومت کا احسان مند ہونا چاہئے۔

انہوں نے دیگر پارلیمانی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی حمایت کی بجائے معاف کرکے ان پر احسان کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نادان ہے اور اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہی ہے ، اسے مزید رسوا کرنے کی بجائے راہ راست پر لانا اور جمہوری رویے سے آشنا کروانا تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فورم پر تحریک انصاف کی سیاسی پوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے اگر استعفے قبول ہونے کے بعد وہ عوام میں آبھی جائیں تو موجودہ پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔ اس ضمن میں انہوں نے پی ٹی آئی قیادت سے اپیل کی ہے کہ ملک مختلف بحرانوں کی لپیٹ میں ہے لہذا وہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنی سوچوں کو وسعت دیتے ہوئے بچگانہ رویہ اپنانے کی بجائے تعمیری طرز سیاست اختیار کریں۔