سیاست سے پاک ہوکر عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔رانا نیک محمد ،سر خالد زمان آفریدی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر یونین کمیٹی نمبر 6 خلد آباد میں عوامی اتحاد آزاد پینل کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ۔مختلف برادریوں کی جانب سے عوامی اتحاد آزاد پینل کی حمایت کا اعلان۔

علاقائی مسائل کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے صاف ستھرے لوگوں کا انتخاب کرکے خلد آباد کو ترقی اور علاقائی مسائل سے نجات دلا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار ضلع ملیر یونین کمیٹی نمبر 6 خلد آباد سے عوامی اتحاد آزاد پینل کے اُمیدوار برائے چیئر مین رانا نیک محمد ،وائس چیئر مین سر خالد زمان آفریدی ،جنرل کونسلر وارڈ 1 عمران بھوپالی ،جنرل کونسلروارڈ 2 سراج احمد ،جنرل کونسلروارڈ 3عامر قریشی اور جنرل کونسلر وارڈ 4 ناصر خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریلی حلقہ انتخاب کے مختلف محلوں اور گلیوں میں جاکر عوام سے ملاقات کی انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ سیاست سے پاک ہوکر عوامی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے

اُمیدواروں نے کہاکہ ہماری کامیابی مسائل سے نجات اور علاقائی ترقی کا ضامن ہوگا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر2015ء کو اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں اپنے مسائل کے حل اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے عوامی اتحاد آزاد پینل کو انتخابی نشان (بوتل ) پر نشان لگا کر کامیاب بنائیں۔