پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے کارکنان کی جانب سے آج یوم سندھی ثقافت جوش و خروش سے منایا جائیگا

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے کارکنان کے زیر اہتمام یوم سندھی یوم ثقافت (اجرک ٹوپی ڈے) جوش و خروش کے ساتھ منایا جائیگا۔

پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان، غلام اکبر بلوچ، یونین کمیٹی 12 ضلع ملیر کے وائس چیئرمین لیاقت بلوچ، شفیع بلوچ، واحد بلوچ، ماسٹر جان محمد بلوچ، آصف اقبال، حسین منگریو، الیاس خاصخیلی، عارف سنگھارہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اجرک سندھ میں بسنے والوں کا صدیوں سے لازمی جز ہے اجرک کی تاریخ اتنی پرانی ہے جتنی دریائے سندھ اور اس کے کنارے آباد لوگوں کی۔

اجرک کی نشانیاں 1500 قبل مسیح کے تاریخی شہر موہن جو دوڑو سے بھی ملتی ہے اجرک کے آثار موہن جو دوڑو کے بادشاہ کے مجسمے سے بھی ملتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ ماضی میں بھی بادشاہ اجرک کا استعمال کیا کرتے تھے رہنمائوں نے نے کہا کہ اجرک اور سندھی ٹوپی کو سندھ کے عوام عزت اور فخر کا نشان سمجھتے ہیں۔

آج بھی سندھ میں مٹیاری، بھٹ شاہ، مورو، سکھر، کنڈیارو، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان کے علاوہ سندھ کے متعدد شہروں میں اجرک تیار کی جاتی ہے۔

سندھ کے لوگ اسے ہر خوشی کے موقع پر اوڑھتے ہیں اور میت پر بھی اجرک ڈالی جاتی ہے جبکہ مہمانوں کو بھی اجرک کے تحائف پیش کیئے جاتے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کا سندھی ثقافت ڈے پورے سندھ بلکہ جہاں جہاں سندھ سے محبت کرنے والے موجود ہیں وہاں ثقافتی جشن منایا جائیگا۔
جاری کردہ: میڈیا سیکریٹری