صدر پاکستان افغان ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر پاکستان ممنون حسین اپنے افغان ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کابل روانہ ہوگئے ہیں۔

جہاں وہ نو منتخب افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال بھی ہو گا۔