گجرات کی خبریں 14/5/2016

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 12 ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر سول جج گجرات محمد مسعود اصغر ،، سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی ، بھی ان کے ہمراہ تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیجیل ہسپتال ، خواتین ، نو عمر قیدیوںکی بارکوں سمیت تمام بیرکوں ، کچن کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے متعلقہ عدالتوں کو احکامات جاری کیے ۔ فاضل جج نے جیل میں قیدیوں کیلئے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
………………………………
………………………………

گجرات(جی پی آئی) ایک اور اعزاز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے 84 ویں طالبعلم نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کر لی۔ گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں حفظ کرنے والے طالبعلم حافظ رابیل ولد عبدالرزاق علی کے اعزاز میں پر تکلف تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ رابیل کے والدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ رابیل اور انکے والدین کو ہار پہنائے گئے اور دعا کی گئی۔ اس تقریب میں اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔
………………………………
………………………………

گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں شعبہ پرائمری کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کلاس اول سے لیکر چہارم کلاس تک کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ممتاز شاعر’ ادیب پروفیسر تفاخر محمود گوندل تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر شہزاد شفیق نقشبندی اور وائس پرنسپل مسز شہزاد شفیق تھیں۔ مہمانوں کا استقبال ایریا ہیڈ محترمہ سعدیہ سلیمان نے کیا۔ بچوں نے مہمان گرامی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ مقابلہ جات میں اول’ دوئم اور سوئم آنیوالے بچوں کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔ پہلے مرحلہ میں انگریزی مقابلہ جات میں اول پوزیشن مبارہ جاوید دوئم قاریہ میرب فاطمہ’ اور سوئم میرب اعجاز رہیں۔
………………………………
………………………………

گجرات(جی پی آئی) ہم نصابی سرگرمیاں بچوں میں پوشیدہ صلاحیتیں بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ادیب’ شاعر اور ماہر تعلیم پروفیسر تفاخر محمود گوندل نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں تقریری مقابلہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ایک مثالی ادارہ ہے جس میں بچوں میں عشق رسول ۖ پیدا کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے اور عاشق رسول ۖ شہزاد شفیق شرقپوری بچوں کی صحیح معنوں میں تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو صحیح انسان بنائیں ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے تعلیم دیں تاکہ وہ اچھے مسلمان اور باعزت شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے جو لکھا جو پڑھا یہ صرف نبی پاک ۖ کی نظر عنایت ہے کہ میں اس سٹیج پر کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم بچوں کو عاشق رسول بنائیں شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ ہمارا مقصد طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت ہے اور اس سلسلہ میں ہم اپنا فریضہ احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ادارہ کے فارغ التحصیل بچے دنیا کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا سکیں۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔
………………………………
………………………………

گجرات(جی پی آئی) اسلام سراسر رواداری ‘ امن اور محبت کا دین ہے اور یہ محبت رواداری نبی پاک ۖ کی ذات سے نیچے ہے۔ اور دنیا کی ہر چیز نبی پاک ۖ کی شان سے نیچے ہے۔ ان خیالات کا اظہار بانی مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فورم ناروے صاحبزادہ پیر سید فراست علی شاہ بخاری نے ”قرآن مجید اور بائبل مقدس ” کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید تمام الہامی کتابوں اور انبیاء کرام کی تصدیق کردہ ہے کسی بھی نبی یا کسی بھی الہامی کتاب سے انکار کفر کے مترادف ہے۔ اور ہم مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فورم کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں تبلیغ دین و اشاعت اسلام کیلئے کوشاں ہیں۔ میں نے جو کچھ لکھا ہے صرف نبی پاک ۖ اور اسلام کی محبت میں لکھا ہے۔ دنیا بھر میں اسلام کی ترویج کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ صاحبزادہ پیر سید محمد یوسف شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر بلا شبہ کہ میری اولاد ہر سطح پر مکمل طور پر اسلام کی خدمت کیلئے میرے صاحبزادہ سید فراست شاہ بخاری ‘ پروفیسر ہارون علی شاہ بخاری’ اور میری ایک صاحبزادی بھی بیرون ملک میں اسلام کی اشاعت کیلئے کام کر رہی ہیں۔ اور میرا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی مسیحی برادری کا کوئی بھی عالم میرے صاحبزادے سید فراست علی بخاری سے کسی بھی موضوع پر بات چیت کر سکتا ہے۔ حضور ۖ دنیا میں اللہ کے محبوب بن کر تشریف لائے۔ اور انکی ہر بات میں اللہ تعالیٰ کی مرضی شامل ہوتی تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ یو او جی نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیمات اور غیر متبدل ہیں۔ بائبل تحریف شدہ ہونے کے باوجود اسلامی تعلیمات کی تصدیق کر رہی ہے اور قرآن مجید خود تورات’ زبور’ انجیل اور دیگر الہامی کتابوں کا مصدق ہے۔ سید فراست شاہ بخاری اس علمی خدمت پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پروفیسر تفاخر محمود گوندل نے کہا کہ قرآن اور بائبل اللہ تعالیٰ کے احکامات کی تشریح ہیں اور قرآن پاک کی عظمت دیگر تمام آسمانی صحائف پر ثابت کی گئی ہے۔ قرآن پاک کی عظمت کے سامنے بڑے بڑے صحائف دم بخوردہ رہ گئے ہیں۔ کتاب قرآن مجید اور بائبل لکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پروفیسر سید ہارون علی بخاری نے کہا کہ اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ دنیا اس وقت گلوبل ویلج بن چکی ہے اور اسلام میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ قرآن اور بائبل مقدس کا تقابلی جائزہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد سلیم تابانی نے کہا کہ کتاب وہی لکھتا ہے جسے اللہ تعالیٰ اور نبی پاک ۖ توفیق عطا کرتے ہیں۔ کتاب قرآن مجید اور بائبل مقدس ایک بہت بڑا علمی اور مذہبی کارنامہ ہے اس موقع پر ممتاز نعت خوان شہزاد تحسین مدنی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ چوہدری عرفان اکبر وڑائچ’ چوہدری طاہر محمود وڑائچ’ چوہدری نوید اسلم وڑائچ’ مرزا محمد خالد’ حافظ عبدالقادر’ علامہ حامد رضا’ محمد افضل قمر سیالوی’ محمد افضل نقشبندی ‘ محمد یونس مبین’ پروفیسر سید افتخار حسین’ و دیگر علمائے کرام اور اہم شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔
………………………………
………………………………

گجرات(جی پی آئی) پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر حکومت پاکستان اور سعودی قوانین کے مطابق عرصہ دراز سے حجاج کی خد مت میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت سعودیہ دنیا بھر میں پاکستان کے پرائیویٹ آرگنائزرز کو پہلا نمبر دیا ہے۔ گزشتہ سال 76000 پرائیویٹ حجاج میں صرف 9 شکایت آئیں جبکہ خود گورنمنٹ میں 8000 سے زائد شکایات درج ہوئیں۔ حکومت HGO کی بہتر کارکردگی کے باوجود مختلف حیلوں اور بہانوں اور نت نئے طریقوں سے پریشان کر رہی ہے۔ سیکرٹری حج وزارت مذہبی اُمور کا رویہ معاملات خراب کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین حج گروپ ارگنائزر وحید اقبال بٹ ‘ وائس چیئرمین حاجی عبدالغفار ‘ محمد اکبر چوہدری ‘ علامہ محمد حسین اکبر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز اسلام اباد راولپنڈی’ خیبر پختونخواہ ‘ لاہور کے HGO کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وحید اقبال بٹ نے اعلان کیا کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر HGO پارلیمنٹ ہائوس علامتی احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر حج آرنگائزر حاجی مقبول حسین ‘ حاجی رفیق احمد بھٹہ’ حاجی نعیم بیگ’ حاجی طیب بھٹہ’ حاجی حامد بٹ’ کرنل اشرف’ حاجی جمریز’ حاجی محمد طارق’ حاجی نصیرمغل’ حاجی منیر احمد’ حاجی زاہد گل خان’ غلام رضا گوندل’ حاجی محمد اقبال منہاس’ حاجی پیر ابرار حسین شاہ’ حاجی ابرار الحق سیفی’ حاجی عابد شیخ’ حاجی جبار انجم’ حاجی جاوید اقبال’ حاجی سید آصف رضا نقوی بھی موجود تھے
………………………………
………………………………

گجرات(جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت نوشہ گنج بخش کے عرس مبارک کے سلسلہ میں جامع تبلیغ الاسلام رنمل شریف میں عظیم الشان تقریب منعقدہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید احسن شاہ شرافت نوشاہی نے کی۔ جبکہ یہ تقریب زیر سرپرستی پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی منعقد ہوئی۔ جو کہ ARY ‘ Q ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔ اس عظیم الشان تقریب میں خصوصی خطاب مفتی محمد انصر القادری خطیب اعظم یو کے نے کیا۔ جبکہ صدارتی خطبہ پیر سید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی نے دیا۔ علامہ محمد حنیف ساقی’ پیر سید عرفان شاہ و دیگر علمائے کرام اور مقررین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئی۔ اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ ممتاز ثناء خوان رسول قاری محمد شفیع نوشاہی نے ہدیہ نعت اور سلام بحضور ۖ پیش کیا۔
………………………………
………………………………