فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کی خدمات

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

تحریر : ملک نذیر اعوان
قارئین محترم عبدالستار ا یدھی صاحب ایک عظیم انسان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فخر پاکستان عبدالستار ایدھی صاحب غریبوں، یتیموں، بیوائوں اور دکھی انسانیت کے عظیم محسن تھے۔ آپ کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہوئی ہے اور پورا ملک سوگوار کی فضاء میں ہے اور قارئین یہ حقیقت ہے کہ آپ کی وفات کا خلا کبھی پورا نہیں ہو گاسب سے پہلے تو میں آپ کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں اللہ پاک عبدالستار ایدھی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

قارئین عبدالستار ایدھی صاحب ١٩٢٨ء میں بھارت کے شہر گجرات میں پیدا ہوئے ١٩٤٧ء میںبھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آئے آپ نے ٤٨ سال تک ایمولینس کی ڈیوٹی سر انجام دی سب سے پہلے آپ کو عثمان غنی دوست نے ایمولینس دی عبدالستار ایدھی صاحب نے ١٩٥١ء میں ایک دوکان میں ڈسپسنری بنائی اور ١٩٥٧ء میں زچگی سنٹر اور ایک ہسپتال بنایا۔عبدالستار ایدھی صاحب نے باقاعدہ ١٩٥١ء میں فلاحی کاموں کا آغاز کیا۔

آپ ایک نیک سیرت اوردرویش صفت انسان تھے آپ نے ساری زندگی سادگی سے بسر کی آج ماشاء اللہ پورے ملک میں ایدھی فاوئنڈیشن، یتیم خانے،مردخانے،پاگل خانے،لاواث جانوروں کی دیکھ بھال،کفن دفن اور بہت سے شعبوں میں معاشرے کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ ١٩٨٠ء میںاسرائیلی فوجیوں نے آپ کو گرفتار کر لیا اور ٢٠٠٦ء میںکنیڈا ایئر پورٹ پر آپ کو کئی گھنٹے روک دیا گیا مگر آپ نے ہمیشہ جرائت سے کام لیا۔

Edhi Foundation Pakistan

Edhi Foundation Pakistan

آپ کو کئی بار ایوارڈوں سے نوازا گیا۔عبدالستار ایدھی نے تمام زندگی مسکینوں ،یتیموں ،غریبوں اوربیوائوں کے لیے کام کیا اور بے لوث خدمت کی آپ نے بہت سے ہسپتال اور یتیم خانے تعمیر کیے۔آپ کافی عرصے سے گردے اور شوگر کی مرض میں مبتلا تھے آپ کو بیرون ملک میں بھی علاج کی آفر ہوئی مگر آپ نے ٹھوکرا دی اس وقت بھی آپ کے ٦٠٠ ایدھی سنٹر کام کر رہے ہیں۔

آپ کے جنازے میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاحب ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صاحب،آرمی چیف جنرل راحیل شریف صاحب، ایئر فورس کے کمانڈر انچیف ،نیول چیف ،ڈی رینجر،گورنر سندھ،صدر ممنون حسین اور دوسری سیاسی مذہبی جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی اور عبدالستار ایدھی کو آرمی کے جوانوں نے ١٩ توپوں سے سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیااور وزیر اعظم نواز شریف صاحب نے عبد الستار ایدھی صاحب کو نشان امتیاز دینے کا بھی اعلان کیا۔

قارئین یہ حقیقت ہے کہ میرے بزرگ کالم نگارعبدالقادر حسن صاحب نے اپنے کالم میں عبد الستار ایدھی صاحب کے لیے بہت خوبصورت الفاظ لکھے ہیں۔

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

پاکستان کی ٢٠ کروڑ آبادی میں فرشتوں کو کوئی اگر سب سے زیادہ بر گزیدہ اور نیک سیرت انسان ملے گاتو بھی عبد الستار ایدھی صاحب ہوں گے آپ ایک خدا ترس اور فرشتہ انسان تھے آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور یقینا آپ کی وفات سے ہر آنکھ اشکبار ہوئی آپ ساری زندگی انسانیت کی خدمت کا درس دیتے رہے۔

آخر کار آج ہم سے خادم انسانیت بچھڑ گئے ہیں اور ان کو کراچی کے اپنے ایدھی ولیج کے قبرستان میں نماز ظہر کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔آخر میں میری دعا ہے اللہ پاک ان کو جوارے رحمت میں جگہ دے اور ان درجات بلند کرے آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Malik Nazir Awan

Malik Nazir Awan

تحریر : ملک نذیر اعوان