وزیراعظم سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

انقرہ (جیوڈیسک) انقرہ پہنچنے پر ترکی کے وزیر کھیل نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ترک قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہو گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف اور ترک وزیراعظم تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دورے کے دوران ترکی سے اظہار یکجہتی کے لیے نواز شریف پارلیمنٹ بھی جائیں گے۔