وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: چین

Chinese Foreign Minister

Chinese Foreign Minister

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی وزارت خارجہ نے میاں نواز شریف کی نا اہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

امید ہے پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور ادارے ملک میں استحکام برقرار رکھیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہر امتحان میں پوری اتری ہے۔

امید کرتے ہیں پاکستان میں معاشی اور سماجی ترقی کے عمل پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی، پاکستان کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا۔