وزیراعظم نواز شریف میں سیاسی سوچ نہیں پائی جاتی، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد لے کر امریکا جاتے تو بہتر ہوتا تھا لیکن نواز شریف میں سیاسی سوچ نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگروزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد لے کر امریکا جاتے تو بہترہوتا لیکن نواز شریف میں سیاسی سوچ نہیں پائی جاتی تاہم وزیراعظم نواز شریف کو دورہ میں بھارت کے حوالے سے امریکا کو آگاہ کرنا چاہیے جب کہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور پاک ایران گیس منصوبے پر بھی بات کرنی چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ایک شوشہ ہے جس میں حکومت کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ اس منصوبے کو تینوں اسمبلیوں نے رد کردیا تھا لیکن احمقوں کی جنت میں رہنے والے کالا باغ ڈیم کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے بعد بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں جب کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمیشہ حکمران جماعت ہی کامیاب ہوتے ہے جس طرح خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی اورسندھ میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گے تاہم لوگ ان کو ووٹ دیتے ہیں جو ان کا کام کرسکتےہوں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو مزید اختیارات دینے سے شکوک و شہبات بڑھیں گے تاہم دیکھنا ہوگا کہ ایف آئی اے کے اضافی اختیارات ضابطہ اخلاق کے مطابق بھی ہیں کہ نہیں۔