وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

David Hale and Nawaz Sharif

David Hale and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجودتھے۔ بحرین میں پاکستان کے نامزد سفیر جاوید ملک نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔