وزیر اعظم نے نہال ہاشمی کیخلاف تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی بنا دی

 Nihal Hashmi

Nihal Hashmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر کا اونٹ تاحال کسی کروٹ بیٹھتا نظر نہیں آ رہا۔ وزیر اعظم نے لیگی رہنماء نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی بنا دی ہے جس کا کنوینئر راجہ ظفر الحق کو مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں بیرسٹر ظفر اللہ، سینیڑ نزہت صادق، خواجہ ظہیر اور ڈاکٹر آصف کرمانی شامل ہیں۔

کمیٹی 5 دن میں اپنی سفارشات وزیر اعظم پاکستان اور صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کو پیش کرے گی۔