وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) وزارت توانائی و بجلی شعبے میں نقصانات کو کم کرنے اور ترسیلی نظام بہتر کرنے کے اقدامات اٹھائے، نگران وزیراعظم ریٹائرڈ جسٹس جناب ناصر الملک نے ہدایت کر ڈالی۔

وزیراعظم آفس میں وزارت توانائی کے حکام سے ملاقات میں نگران وزیراعظم ناصرالملک نے بجلی کے ترسیلی اداروں میں نقصانات اور خسارے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے وفاق بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2013 کے مقابلے آج ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 19 ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 29 ہزار میگاواٹ کے قریب آگئی ہے جبکہ پانی کا بہاو کم ہونے سے ملک میں پانی سے بجلی کی پیداوار 2015 کے مقابلے 6 ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر آج 3 ہزار میگاواٹ تک محدود ہوچکی ہے۔