وزیراعظم کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ ہیلپ وے پاکستان

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (عامر سرویا) سماجی تنظیم ”ہیلپ وے پاکستان” کی چیئرپرسن نائلہ نذیر، بدر سرحدی، میاں محمود نواز، ایم اے تبسم، فیاض احمد بھٹی، رشید لالہ، عامر سرویا، و دیگر ٹیم نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف کے آج لندن میں ہونے والے دل کے آپریشن کی کامیابی اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں میاں خاندان کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلدصحت یاب ہوکر وطن وآپس لوٹیں گے اور ملکی نظام کو بہتر چلانے میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔