وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش

Hussain Nawaz

Hussain Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی جے آئی ٹی کو اپنا موقف پیش کر دیا ۔ جے آئی ٹی نے حسین نواز دو گھنٹے تک تحقیقات کی۔

وزیر اعظم کے صاحبزادے کا کہنا ہے سوالنامہ نہیں دیا گیا، کسی مفروضے پر بات نہیں کروں گا۔

اعتراضات کے باوجود وزیر اعظم کے صاحبزدے حسین نواز جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے ، ان کے وکیل بھی ہمراہ تھے ۔ پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء نے کی۔

اجلاس کے دوران حسین نواز سے جے آئی ٹی کی ٹیم نےسوالات کئے۔ انہوں نے اپنا موقف پیش کیا ، جی آئی ٹی نےان سے دو گھنٹے تک تحقیقات کی۔

اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز نے کہا انہیں کوئی سوالنامہ اور طریقہ کار نہیں بھیجا گیا، کسی مفروضے پر بات نہیں کروں گا۔ نواز لیگی رہنماؤں اور ارکان کی بڑی تعداد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھی۔

حسین نواز جے آئی ٹی کو جواب داخل کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز کو دوبارہ طلب کئے جانے کا بھی امکان ہے۔