شہزادہ ہیری نے صدر اوباما کا چیلنج قبول کر لیا

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ شہزادہ ہیری کو اِن وکٹس گیم کا چیلنج دے رہے ہیں۔

جواباً شہزادہ ولیم نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی دادی ملکہ الزبتھ کو ان وکٹس گیم کا البم دکھا رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران مشعل اوباما کا پیغام آتا ہے جسے دیکھنے کے بعد شہزادہ ہیری نے چیلنج قبول کر لیا۔

اِن وکٹس گیم کھیلوں کا بین الاقوامی ایونٹ ہے، جس میں بیمار اور زخمی فوجی حصہ لیتے ہیں۔