شہزادہ محمد بن سلمان کی ترک صدر سے ملاقات

Prince Mohammad Bin Salman,Meeting

Prince Mohammad Bin Salman,Meeting

ہانگجو (جیوڈیسک) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ہفتے کو چین کے شہر ہانگجو میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔

آج اتوار کے روز منعقد ہونے والے G20 کے ممبر ممالک کے اجلاس سے قبل ترک صدر اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کے سلگتے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہ نماؤں نے مشرق وسطیٰ کے مسائل اور تنازعات کے حل کی مساعی جاری رکھنے اور دونوں ملکوں میں تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ سے اتفاق کیا۔