شہزادی کیٹ پرنس ولیم پر سبقت لے گئیں

Princess Kate and Prince William

Princess Kate and Prince William

تھمپو (جیوڈیسک) برطانیہ کا شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن آج کل بھوٹان میں موجود ہیں۔ شاہی جوڑے نے بھوٹان کی پہاڑی چوٹی پر قائم شیروں کے ریسکیو سنٹر کا دورہ کیا۔

1 ہزار فٹ کی چڑھائی کے دوران شہزادہ ولیم تو پسینے سے شرابور اور تھکے نظر آئے لیکن ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے مشکل چڑھائی بنا رکے، بنا تھکے چند گھنٹوں میں ہی چڑھ لی۔

18 سال قبل شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس نے بھی یہی پہاڑی چڑھنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ یہ سفر مکمل نہیں کر سکے تھے۔