نجی سکول کی طالبات نے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا مطالعاتی دورہ کیا

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) نجی سکول کی طالبات نے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا مطالعاتی دورہ کیا۔ضیائے مدینہ سکول میں زیر تعلیم دہم جماعت کی طالبات پرنسپل محمد فیاض اور محمد نعیم کی قیادت میں گرڈ اسٹیشن پہنچیں جہاں گرڈ انچارج محمد ایوب ، عطاء محمد، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ملک مختار اور دیگر نے طالبات کوبرقی ٹرانسمیشن سسٹم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں اور بجلی کو کنٹرول کرنے کے عملی طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

طالبات نے اس موقعہ پر میڈیاکو بتایا کہ انہیں اس دورے سے بجلی کے ترسیلی نظام کے متعلق ایسی معلومات سے واقفیت حاصل ہوئی ہے جو گرڈ اسٹیشن پر آنے سے قبل ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھیں۔ تعلیمی ادارے کے انچارج محمد فیاض نے گرڈ اسٹیشن عملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایاکہ طالبات کی خواہش تھی کہ انہیں گرڈ اسٹیشن کا دورہ کرایا جائے۔

گرڈ اسٹیشن کے آج کے اس دورہ سے طالبات کو تعلیمی امور میںبہترین رہنمائی ملی ہے انہوں نے کہاکہ مطالعاتی دورے تعلیمی نصاب کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ طالبعلموں کے ذہنوں میں اٹھنے والے بہت سے سوالات کا جواب عملی مشاہدے کے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔تعلیمی اداروں کے ایسے اقدامات طلباء وطالبات کیلئے عملی زندگی میںبھی بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

Students Visit  Grid Stations

Students Visit Grid Stations