پریانکا چوپڑا کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 13 ملین سے بھی تجاوز

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے بعد اب ہالی ووڈ میں اپنی اداکارای کے جوہر دکھانے والی نامور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر پریانکا کے مداحوں کی تعداد13ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔اس موقع پر فلوریڈا میں اپنی ہالی ووڈ فلم ’’بے واچ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں پریانکا سمندر کے کنارے ریت پر پتھر سے 13ملین لکھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی اداکر رہی ہیں۔