خوشحال گڑھ کے مسائل حل کرنے میں حکمران کردار ادا کریں: ملک ممتاز حیدر

 Malik Mumtaz Haider

Malik Mumtaz Haider

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) خوشحال گڑھ کے مقامی سیاسی و سماجی رہنما ملک ممتاز حیدر اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگی اراکین اسمبلی ہوش کے ناخن لیں، دست راست بھی خوشحال گڑھ کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں بصورت دیگر آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقامی سطح پر جیتنا مشکل ہو جائے گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ممتاز ٹمن، سلیم اقبال،ظہور انورنے خوشحال گڑھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ہم نے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیے لیکن انہوں نے ایک روپے کا ترقیاتی کام بھی اس علاقہ میں نہیں کروایا۔

انہوں نے کہ مسلم لیگ(ن) یوسی کوٹگلہ کے چیئرمین کے امیدوار ملک ذکاء اللہ بھی اہلیان خوشحال گڑھ کو جواب دیں،بلدیاتی الیکشن میں تناسب کے اعتبارسے سب سے زیادہ ووٹ انہیں خوشحال گڑھ سے ملے تھے وہ مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ اگر اگلے سال الیکشن سے قبل خوشحال گڑھ کے مسائل حل نہ کئے گئے ن لیگ کا مقامی سطح پر جیتنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔ن لیگی اراکین اسمبلی،مشیر،دست راست آپسی لڑائیوں اور ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانے کے بجائے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی ،سڑکیں،سوئی گیس،واٹر سپلائی،ہسپتال،گرلز سکول یہاں کی عوام کا بنیادی حق ہے جس کو پورا کرنا حکومت کا فرض ہے۔