نبی کریم کی زندگی اور ایک ایک پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہے، سید علی حیدر شاہ بخاری

Mustfa Abad Mafil Natt

Mustfa Abad Mafil Natt

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آستانہ عالیہ نقشبندیہ خواجہ دائم الحضوری کے سجادہ نشین پیر سید علی حیدر شاہ بخاری نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ کی زندگی اور آپ کا ایک ایک پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حیاتی کے سفر میں اپنے محبوبۖ کا میلاد نصیب کر رہا ہے۔

ہمیں چاہیے کہ آپ کی ولادت با سعادت کے موقع پر عہد کریں کہ ہم نما ز کی پابندی کرین اور بے سہارا نادار افراد کی جتنی بھی مدد کی جا سکے اانہیں بھی اپنے ساتھ خوشیوں میں شامل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفےٰ آباد للیانی باغیچی محلہ میں خادم حسین عرف پپو ،محمد احمد مغل اور شہزاد عرف بائو کے زیر اہتمام منعقدہ محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں صوفی عبدالرزا ق قادری ،بابا نذر حسین قادری ،ماسٹر محمد جمال قادری ،عبدالرحمن قادری ،شیخ محمد فیصل و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے مولانا قاری محمد الیاس قادری ،الحاج شوکت نقشبندی ،ظہیر عباس نقشبندی ،آسف علی قادری ،علی عمران قصوری ،مہر علی شیر علی ،امین محبوبی چوہان ،و دیگر ثناء خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا تقریب میں 63پونڈ کا کیک کاٹا گیا جس کی پیر سید علی حیدر شاہ نے رسم ادا کی اختتام درودو سلام پر ہوا اور ملک کی سالمیت و یک جہتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔