حضرت محمد اجتماعیت کا پیغام لائے، انفرادیت امت کے لیئے زہر قاتل ہے: شہیر سیالوی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے سربراہ شہیر سیالوی نے میلاد مصطفے کے موقع پر جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد سے اظہارِ محبت ایمان کا لازمی جزو ہے، جس کا بہترین طریقہ ان کے اسوہ پر عمل کرنا ہے۔دین کی بنیاد اجتماعیت پر ہے۔

امت کو اکٹھا کرنا اور دینِ محمدی پر چلانا وقت کی پکار ہے۔آج کا دن تجدیدِ عقیدہ و نظریہ کا بہترین موقع ہے۔

نوجوان طریقہِ نبوی کو شخصیت کا حصہ بنا کر اس دن کا حق ادا کریں۔