تحریک انصاف کی کے پی کے اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کی پیشکش

Fawad Chaudhary

Fawad Chaudhary

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے قومی اتفاق رائے کی صورت میں خیبر پختونخواہ اسمبلی قبل ازوقت تحلیل کرنے کی پیشکش کر دی، تمام اسمبلیاں تحلیل کرکے ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں، فواد چوہدری کا کہنا ہے کسی ترمیم کی آڑ میں انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں۔

تحریک انصاف کی قبل از وقت انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی پیشکش قو می اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کر دی جائیں۔

مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھی کے پی اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کو تیار ہے۔ پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف بھی حلقہ بندی بل مشترکہ مفاد کونسل میں لے جانے کی حامی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حلقہ بندی بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آنا چاہیے۔

حلقہ بندی بل پر مزید غور فکر ہونا چاہیے ، فوری منظوری کے حق میں نہیں۔ فواد چوہدری کا کہناہے کہ حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں۔ تحریک انصاف نے سوال اٹھایاہے کہ دس سال سے مردم شماری تاخیر کاشکار ہے کیا حکومت سور ہی تھی۔ کسی ترمیم کی آڑمیں الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں۔