این اے ٥٦ سے پی ٹی آئی ایک بار پھر پھر حنیف عباسی کو شکست دے گی۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhary

Engineer Iftikhar Chaudhary

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان سے ٢٠١٣ میں عبرت ناک شکست کھانے کے بعد ایک بار اور منہ کی کھائی ہے۔ پنڈی کے باسی ان کی اس حرکت پر شرمندہ ہیں جس میں انہوں نے عمران خان پر الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا مسٹر عباسی اب کس منہ سے انتحابات لڑیں گے۔

انہیں چاہئیے کہ سیاست سے کنارہ کشی کر کے اپنا پرانا دھندہ جونشے کی گولیاں بیچنے کا تھا اپنائیں۔ا نجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ این اے ٥٦ سے پی ٹی آئی ایک بار پھر پھر حنیف عباسی کو شکست دے گی۔انہیں اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہئے کہ امید وار کون ہو گا وہ پہلے اپنے ٹکٹ کی فکر کریں اللہ کے کرم سے نون لیگ کا جو بھی امیدوار ہو گا اسے عمران خان کا نامزدہ کردہ امیدوارشکست فاش دے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا جو عمران خان کو عدالت عالیہ کی جانب سے صادق اور امین کہنے کی خوشی میں ان سے ملنے آئے تھے۔