تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی، بلاول بھٹو کا خیر مقدم

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کوئی اچھا فیصلہ کرے تو تعریف کرنی چاہیے ۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ خوش آئندہے۔

یوٹرن لینے والوں پر سب سے پہلے انہوں نے ہی تنقید کی تھی مگر جب کوئی اچھا فیصلہ کرے اورپارلیمنٹ کی طرف رجوع کرے تو اس کی تعریف کرنی چاہیئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ آج جب دنیا کی قیادت کرنے کا وقت ہے ہمارا وزیر خارجہ ہی نہیں۔ حکومت کو ہماری چار ڈیمانڈز ماننا ہی ہوں گی۔