تحریک انصاف آج سوات میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PTI

PTI

سوات (جیوڈیسک) تحریک انصاف آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ہر طرف پی ٹی آئی کے پرچموں کی بہار ہے۔ شہر میں جگہ جگہ بینرز اور پوسٹرز آویزاں ہیں۔

مینگورہ کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پنڈال میں کرسیاں لگ گئیں اور اسٹیج بھی سج گیا۔

جلسے میں موسیقی کے سر بکھیرنے کیلئے درجنوں اسپیکرز بھی لگا دیئے گئے۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز بھی جلسے کے لیے پرجوش ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان تین بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔