پنجاب یونیورسٹی میں طالب علموں کوایکسپیلکیے جانے پر پروفیسر کالونی میں احتجاج

Protest

Protest

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں ذاتی مفادات کی خاطر ایکسپیل کیے جانے پر طلبہ کا جامعہ پنجاب پروفیسر کالونی میں احتجاج جس میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایکسپیل طلبہ کو فوری بحال کیا جائے طلبہ کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے طلبہ کو تختہ مشق بنا رہے ہیں جس سے طلبہ کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے ۔

یہ تعلیمی درسگاہ کو سیاست کا گہوارہ نہ بنایا جا ئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ غربی مفاذ احمد کا کہنا تھا کہ طلبہ کے ساتھ انتقامی کاروائیاں بند نہ کی گئیں تو طلبہ سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہوں گے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور اپنے جائز مطالبات منوانے کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری حاکم جامعہ وائس چانسلر پر ہو گی۔