عوام نیک اور صالح لوگوں کا انتخاب کریں، عبدالاحد فریدی

JI Karachi

JI Karachi

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد کے تحت صخرہ مسجد، یونین کونسل 19، میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس سے 250 افراد نے استفادہ کیا، اس فری میڈیکل کیمپ میں ماہر میل و فیمل ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا، شہریوں کو شوگر اور آئی ٹیسٹ کی سہولت اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ناظم علاقہ عبدالاحد فریدی اور نائب ناظم علاقہ نور محمد شاداب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالاحد فریدی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر حکومت دیگر معاملات کی طرح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے بھی پہلو تہی کر رہی ہے، طبی سہولیات کا حصول غریب عوام کے لیے مشکل ترین ہوگیا ہے، عام آدمی علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتا۔

جماعت اسلامی اپنے محدود وسائل کو بروکار لاتے ہوئے میڈیکل کے شعبہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 دسمبر کو شہر کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر ایماندار، نیک اور صالح افراد کا انتخاب کریں۔ ج

ماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، عبدالاحد فریدی نے عوام سے اپیل کی ہے وہ یونین کونسل 19 میں جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین شاہد محمود بٹ، وائس چیئرمین حکیم خان اور رستم خان، جنرل کونسلر وارڈ 4 کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320