وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

Fake Number Plates

Fake Number Plates

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جرائم کے خاتمے کے لئے جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا۔

شیخوپورہ میں غیر قانونی نمبر پلیٹ، اور لوڈنگ اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف زبردست کریک ڈائون کے نتیجے میں 74000 روپے کے جرمانے جبکہ غیر قانونی اور سبز رنگ کی 57 نمبر پلیٹ اتروائی گیئں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر103 گاڑیوں کے چالان اور 27 کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔

سیکرٹری ڈی آرٹی اے اور ڈسٹرک آفیسر ایکسائز کے جوائنٹ ایکشن کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کے لئے وارننگ بھی جاری کر دی گئی ۔ ڈی سی او ارقم طارق کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ،غیر قانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے ساتھ نرمی ہر گز نہیں برتی جائے گی۔