وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا پیر حمید الدین سیالوی سے رابطہ، تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا سجادہ نشین سیال شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، پیر حمیدالدین سیالوی نے رانا ثنا اللہ کے استعفے کا معاملہ موخر کر دیا۔

پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے صاحبزادہ قاسم سیالوی کہتے ہیں کہ شہباز شریف نے جلد سیال شریف آ کر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ایم پی اے غلام نظام الدین کا کہنا ہے بات اب ہمارے بس میں نہیں ہے۔ پیر حمید الدین سیالوی نے رانا ثناء اللہ کے استعفی کے لیے تین دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔