پنجاب یونیورسٹی کرکٹ میلے کا میدان سج گیا ،مصباح الحق،محمد عرفان افتتاح کریں گے

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام بارھویں پائینر کرکٹ لیگ میں 150 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں :انچارج پائینر کرکٹ لیگ
لاہور (2 جون 2015ئ) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس کے ناظم اور انچارج پائینر کرکٹ لیگ کے انچارج زاہد حسین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ طلبہ کے لئے صحتمدانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیاہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بارھویں
پائینیرپرئیمیر لیگ کرکٹ ٹورنا منٹ کا آغاز آج شام سے ہو رہاہے ۔ٹورنامنٹ کے لئے یونیورسٹی کے میدان سج گئے ہیں ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی کرکٹ ٹیم کے پلئیر مصباح الحق ،عمر اکمل،محمد عرفان ،نعمان اسلم سعد نسیم ،سابق طالب علم رہنما لیاقت بلوچ اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی اسامہ نصیر کریں گے۔

کرکٹ ٹورنامنٹ میں پنجا ب یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس کی 150 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔کرکٹ میلے کا آغاز آج شام 8:30 بجے ہو گا۔ دریں اثناء انچارج کرکٹ لیگ نے گرائونڈز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔واضح رہے یہ ٹورنامنٹ تین دن جاری رہے گا،اس حوالے سے یونیورسٹی بھر میں فلیکس اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں اور طلبہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے بہت جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔

Flood Light Cricket Festival

Flood Light Cricket Festival