قندیل بلوچ نے ایس ایم ایس کے ذریعے معافی مانگ لی : مفتی عبد القوی

Maulana and Qandeel Baloch

Maulana and Qandeel Baloch

کراچی (جیوڈیسک) مفتی عبدالقوی نے دعوی کیا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ نے ان سے معافی مانگ لی ہے۔ قندیل کے غلطی ماننے پر جو کچھ ہوا، انہیں معاف کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈل قندیل نے انھیں ایس ایم ایس کے ذریعے معافی مانگی۔ میسج میں قندیل نے لکھا کہ سب ان کی غلطی ہے۔

قندیل کا مسیج میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ میں ماہ رمضان کے مہینے میں سچ بات کروں گا۔ امید ہے قندیل اب مثبت بات کریں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل شام مجھے قندیل نے ذاتی نمبرسے پانچ مسیج کیے تھے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ معاف قندیل بلوچ کو معاف کر چکا ہوں۔ اب پرانی باتوں کونہ دہرایا جائے۔ حقائق کیمرے اور ان کے میسج کے ذریعے سامنے آ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو عید کے چاند سے تشبیہ دینا مفتی عبدالقوی کو مہنگا پڑ گیا ہے۔

قندیل بلوچ سکینڈل کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ان کی رکنیت ہی معطل کر دی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں علماء مشائخ کونسل نے بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے مفتی صاحب کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

وزیر مذہبی امور نے علماء مشائخ کونسل کو ہدایت کی ہے کہ مفتی صاحب اور ماڈل گرل کے معاملے کی تحقیقات کی جائے۔ مفتی صاحب اس سے پہلے بھی تنازعات میں الجھتے رہے ہیں۔

تاہم اب قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیو بنوانے کی وجہ سے ان پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔