قطر بحران کا حل آسان اور سیدھا سادھا ہے، سعودی عرب

Adel bin Ahmed Al-Jubeir

Adel bin Ahmed Al-Jubeir

القطیف (جیوڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الا جبیر کا کہنا ہے کہ اگر دوہا انتظامیہ نے دہشت گرد ی اور انتہا پسندی کی پشت پناہی ختم کر دی تو پھر موجودہ مسائل دور ہو جائینگے۔

جبیر نے لندن میں برطانوی ہم منصب بوس جانسن سے ملاقات اور خلیجی بحران کے حوالے سے مذاکرات کے بعد پریس اعلانات کیے۔

انہوں نے کہا کہ حل انتہائی آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ قطر دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے کی پالیسیوں اور دیگر ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کو ختم کر دے۔ یہ ہمارے قطری بھائیوں سے مطلوبہ اقدامات ہیں۔

جبیر کا کہنا تھا ہم امید کرتے ہیں کہ قطر عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے صراط ِ مستقیم کو اپنا لے گا، کیونکہ اگر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کنٹرول میں نہ لیا گیا تو یہ ہم سب کے نقصان میں ہوگا۔

سعدی وزیر نے قطر کا ذکر کرتے ہوئے”اتحادی اور دوست” کے الفاظ صرف کیے ہیں اور کہا ہے کہ ہم قطری عوام کو ہر گز نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم قطر کے بارے میں ایک شکایتی فہرست تیار کر رہے ہیں جسے عنقریب دوہا انتظامیہ کو پیش کر دیا جائیگا، تا ہم اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔