کوئٹہ میں کوئلے کی 3 کانیں بیٹھنے سے 16 مزدور جاں بحق

Quetta Coal Mines

Quetta Coal Mines

کوئٹہ (جیوڈیسک) مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے باعث جاں بحق مزدوروں کی تعداد 16 ہو گئی جب کہ متعدد مزدور تاحال لاپتا ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے باعث کانوں کے اندر کام کرنے والے 30 کانکن پھنس گئے جن میں سے 16 جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی کے مطابق حادثے کے وقت 23 مزدور کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ چیف انسپکٹر مائز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ کانوں میں پھنسنے والے مزدوروں کی تعداد 30 ہے جس میں سے 16 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔