کوئٹہ ، پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، تین مشتبہ افراد گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں پولیس کی موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد سرچ آپریشن 3 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر انگوروں کے باغ کے قریب پولیس تھانہ کیچی بیگ کی ایک موبائل گاڑی ایک باغ کے قریب درخت کے سائے میں کھڑی تھی اور جونہی دوسری موبائل گاڑی وہاں پہنچی تو روڈ کے قریب باغ میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔

زمین میں تقریبا 4 فٹ گہرا گڑا پڑ گیا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم پولیس کی گاڑیوں میں موجود تمام اہلکار محفوظ رہے اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ملزمان نے دھماکہ مواد ہ سلور کے دیگچے میں چھپایا گیا تھا جس کا وزن 5 کلو تھا۔