ترجمان القرآن پارہ: الم 1

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

سورةالبقرة مدنیہ
1 سے 7
یہ اللہ کی کتاب ہےـ
اس میں کوئی شک نہیں
ہدایت ہے ان پرہیزگار لوگوں کیلیۓ
جو
غیب پر ایمان لاتے ہیں
نماز قائم کرتے ہیں
جو رزق ہم نے ان کو دیا ہےـ
اس میں سے خرچ کرتے ہیں
جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے (قرآن)
اور
جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں
ان سب پر ایمان لاتے ہیں
اور
آخرت پر یقین رکھتے ہیں
ایسے لوگ اپنے رب کی طرف سے راہِ راست پر ہیں
اور
وہی فلاح پانے والے ہیں
جن لوگوں نے ( ان باتوں کو تسلیم کرنے سے ) انکار کر دیا
ان کیلیۓ یکساں ہے خواہ تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو
بہرحال وہ ماننے والے نہیں ہیں
اللہ نے ان کے دلوں پر اور کانوں پر مہر لگا دی ہےـ
اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے
وہ سخت سزا کے مستحق ہیں

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر