قرآن پاک میں نبی پاک کا میلاد منانے کا حکم ہے۔ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی

Milad Mustfa

Milad Mustfa

لیہ: چاہ بھنڈ ووالہ میں محمد امین کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمعیت علماء پاکستان ضلع لیہ علامہ عبدالعزیز طاہرسراجو ی نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کامیلاد منانے کا حکم ہے۔

پیر خالد سراجوی، محمداسلم اورغلام مصطفی مصطفائی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں ہے کہاللہ تعالیٰ نے عالم ارواح میں انبیاء کرام علیہم السلام کے جلسہ عام میں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا میلاد منایا۔

انہوں نے کہا کہ قراان پاک میں اللہ کی رحمت ملنے پر خوشی کرنے اوراس کی نعمتوں کا چرچا کرنے کا حکم ہے۔ اللہ تعالی کی سب سے بڑی رحمت اور نعمت رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہی ہیں۔ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔