راہول گاندھی ایک بار پھر بی جے پی کے خلاف بول پڑے

Rahul Gandhi

Rahul Gandhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عدم برداشت پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی ایک بار پھر بی جے پی کے خلاف بول پڑے۔ممبئی کی مقامی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی ایک طرف بھارت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے دعوے کرتے ہیں اور دوسری طرف ملک میں عدم برداشت کی پالیسیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

راہول گاندھی کاکہنا تھا کہ آر ایس ایس کے نظریات انتہائی سخت ہیں، بی جے پی ہندو مسلمان اور مرد و خواتین میں تفریق کرتی ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور کانگریس میں یہی فرق ہے، کانگریس کے لیے کوئی ہندو مسلم نہیں ۔ سب بھارتی شہری ہیں اور وہ اپنے ہر عمل میں آزاد ہیں۔کانگریس رہنما نے کہا کہ بھارت میں رویوں میں لچک، رواداری کے فروغ اور خیالات کی آزادی کی ضرورت ہے۔