راجہ شاہد اقبال حلقہ ایل اے 34 جموں 5 کا کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ

Raja Shahid Iqbal Tour Kotla Arab Ali Khan

Raja Shahid Iqbal Tour Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (بیورو چیف) راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ امیدوار حلقہ ایل اے 34 جموں 5 کا کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ ،ڈیرہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ پر چوہدری شاہد رضا کوٹلہ سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوت سے الیکشن لڑوں گا مجھے چوہدری برادران کی حمایت بھی حاصل ہے ،میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری نعیم رضا ،سابق ناظم یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خان چوہدری شاہد رضا کا مشکور ہوں جہنوں نے مجھے اپنے حلقے کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے انشاء اللہ چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کی حمایت اور چوہدری برادران کی سربراہی میں الیکشن میں فتح حاصل کروں گا۔

اس موقع پر حلقہ ایل اے 34 جموں 5 کی ممتاز شخصیات نے ڈیرہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ پر امیدوار حلقہ ایل اے 34 جموں 5 راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراوئی اور راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ کا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑنے کا عہد کیا ۔اور چوہدری برادران سے مطالبہ کیا کہ راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ کو حلقہ ایل اے 34 جموں 5 سے امیدوار نامزد کیا جائے۔

ہم ان کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاوان کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔اعلان حمایت کرنے والوں میںحاجی فضل احمد،چوہدری بشیر احمد بٹر،راجہ عمران خان بٹر،چوہدری محمد اکرم وڈیرہ،محمد حسین سیکرٹری،محمد عارف ،ملک علی شان،راجہ سفیان،راجہ سمیع اللہ،محمد ریاض بھٹی،راجہ شجاعت حسین ،حافظ مقدر عباس و دیگر شامل ہیں۔