راجن پور حادثہ: دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

Rajan Pur

Rajan Pur

راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں تیز رفتار دو بسوں نے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی گھر کے دو بھائیوں سمیت تین افراد کی جان لے لی۔

راجن پور سے ڈیرہ غازی خان جانے والی دو تیز رفتار بسیں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں بے قابو ہو کر الٹ گئیں۔

ایک بس مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 20 مسافر زخمی بھی ہوئے۔