رانا ثناء اللہ جیسے لوگ پارٹی کے لیڈران کو لے ڈوبیں گے۔انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ سانحہ ء ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی لگتا ہے اسی مولا جٹی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے بنائی گئی ہے۔

انجینئر افتخار چودھری نے کہافسطائی قسم کے حربوں سے پنجاب کے عوام کو عمران خان کی حمایت سے نہیں روکا جا سکتا۔رانا ثناء اللہ جیسے کردار پاکستانی سیاست کے ماتھے پر داغ ہیں انہوں نے ماضی میں وزیر اعظم کے گھرانے کو نہیں بخشا اور اب انہیں اہم ذمہ داری پر واپس لا کر حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ پردے کے پیچھے رہ کر عمران خان کے لئے زبان دراز لوگ سامنے لائیں گے۔

تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا رانا ثناء اللہ کو یاد رکھنا چاہئے کہ رائے ونڈی دربار وقت آنے پر آپ کو بھی بلی چڑھا دے گا۔