رنبیر کپور نے بیماری کے باعث فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار رنیبر کپور نے ٹائیفائڈ کے باعث فلمی مصروفیات سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔رنبیر کپور بیماری کے باعث دپیکا پڈوکون کے ساتھ ریمپ پر واک بھی نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’براہم سترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رنبیر نے فلم میں اپنے کردار کی تیاری کے لیے اسرائیل میں بھی تربیت حاصل کی تھی اور مارشل آرٹ کی خصوصی ٹریننگ کے لیے وہ لندن بھی گئے تھے تاہم اب رنبیر کپور کو ٹائیفائڈ نے آگھیرا ہے جس کے باعث وہ گھر تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

بیماری کے باعث رنبیر نے فلمی مصروفیات سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جس کی وجہ سے ان کی فلموں کی شوٹنگ بھی رک گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں نے بھی انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔