ہم شکل میں رندھیر کپور کو کاپی کرنا اعزاز ہے، سیف علی

Saif Ali Khan

Saif Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا کہ فلم ’’ہم شکل‘‘ میں سسراداکار رندھیر کپور کو کاپی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اداکار سیف علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ فلم ’’ہم شکل‘‘ میں وہ اپنے سسراداکار رندھیر کپور کے انداز کی نقل کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انھیں بڑے اداکار کی نقل کرنے کا موقع ملا۔

کسی کے انداز کی نقل کرنا چاپلوسی کی بڑی قسم ہے لیکن ساجد خان کے کہنے پر انھوں نے ان کے انداز کو کاپی صرف ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیس کرنے کے لیے کیا ہے۔ اداکار رندھیر ساجد خان کے پسندیدہ اداکاروں میں سے ہیں۔ فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں رتیش دیش مکھ، رام کپور، تمنا بھاٹیہ، بپاشا باسو اور ایشا گپتا ہیں۔ فلم 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔