رینجرز آپریشن کو متنازعہ بنانے والے ملک سے مخلص نہیں، محمد ثروت اعجاز

Rangers

Rangers

اسلام آباد : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رینجرز آپریشن کو متنازعہ بنانے والے ملک سے مخلص نہیں، کراچی بد امنی کی آگ میں جل رہا تھا پاک رینجرز نے بلاتفریق آپریشن کر کے کراچی کا امن بحال کر دیا ہے۔

ملک کو دہشتگردی سے نجات دلاکر ہی ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، قومی سلامتی کے اداروں نے قیام امن کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں ان قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، کالعدم تنظیموں اور دہشتگردی کی تربیت دینے والے مدارس کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میںجاری فوجی آپریشن ضربِ عضب ملکی تاریخ کا سنہری باب ہے، ضربِ عضب ملک کے استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اُمید کی کرن ہے، ضرب عضب آپریشن کو عوام ہر حال میں کامیابی سے ہمکنار دیکھنا چاہتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام اور تاجروں نے اس رمضان المبارک میں سکھ کا سانس لیا ہے۔

اس ماہ بھتہ خوری سمیت دیگرجرائم میں90فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کا سہرا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جاتا ہے دس سال بعد کراچی میں10ارب سے زائد بزنس ہوا ہے جوکہ خوش آئند ہے، کراچی کی روشنیوںکی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہنا چاہیے۔