رینجرز کے اختیارات میں کوئی کمی نہیں کی گئی: مولا بخش چانڈیو

Moula Bakhsh Chandio

Moula Bakhsh Chandio

کراچی (جیوڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ایک بیان میں کہا آج کی قرارداد میں رینجرز کے کسی اختیار کو کم نہیں کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت چاروں نکات رینجرز اختیارات میں شامل ہیں۔

کرپشن الزامات پر پکڑنا رینجرز کا کام نہیں۔ ادارے آئین کے تحت اپنے دائرے کے اندر چلیں گے۔ انہوں نے کہا دوسرے صوبوں میں کیا فرشتوں کی حکومت ہے جو دوسرے صوبوں میں رینجرز کو کرپشن کے اختیارات نہیں؟۔

رینجرز پر کل بھی اعتماد تھا آج بھی ہے۔ رینجرز اور پولیس کی کسی بھی کارروائی پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔