راولپنڈی اور اسلام باد کے کارکن اپنے قائد کا پرجوش استقبال کریں گے۔ عامر کیانی

Amir Kiani

Amir Kiani

اسلام باد : پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی نے کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٧ اگست کا دن یوم احتساب کے نام سے تاریخ میں زندہ رہے گا اس دن قائد تحریک پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے پشاور سے راولپنڈی آئیں گے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ علی اعوان،ساجد قریشی اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ ٧ اگست کو ٣ بجے ترنول پہنچ جائیں جہاں سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں قائد تحریک کی پذیرائی کے لئے اٹک روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا پارٹی اس وقت متحد ہو چکی ہے اور اس کے سامنے ایک ہی مقصد ہے کہ قوم کو کرپشن کے ناسور۔