راولپنڈی کل بھی عمران خان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے۔ نوید افتخار چودھری

Naveed Iftikhar

Naveed Iftikhar

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی یوتھ ونگ کے صدر نوید افتخار نے پہلے پنڈی کے دیگر ٹائونوں اور اب پوٹھوہار ٹائون میں طوفانی دورے کر کے یوتھ ونگ کو متحرک کر دیا ہے۔

ایک ہی روز میں چھ چھ یونین کونسل کی تنظیمیں کھڑی کر کے پنڈی پی ٹی آئی میں جان ڈال دی ہے۔

اس سے پہلے سنٹرل سیکریٹیرٹ میں جناب شاہ محمود قریشی کے ہاتھوں پنڈی بھر کی تحصیلوں کے صدور کو تعریفی اسناد کی بڑی تقریب کا انعقاد کیا جس سے پی ٹی آئی کے مایوس نوجوانوں میں لہر دوڑ گئی۔شاہ محمود قریشی نے اس تقریب میں نظریاتی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے پر نوید افتخار کی ستائیش کی۔

گزشتہ روز کینٹ میں نوجوانوں کے ساتھ میٹینگ میں نوید افتخار چودھری نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی عمران خان کی آواز کو پنڈی میں نہیں دھبنے دیں گے اور ثابت کریں گے کہ پنڈی کا نوجوان عمران خان کا دست و بازو ہے۔

انہوں نے کارکنوں سے خطاب میں ایم پی آصف محمود صدر یوتھ ونگ شمالی پنجاب زبیر نیازی صدر یوتھ ونگ پنجاب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر موڑ پر ان کی رہنمائی کی