ریمنڈ ڈیوس کیس میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس اور اس کی کتاب کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں جن افراد کا ذکر کیا ہے میڈیا کو چاہیئے کہ وہ سوالات بھی انہی سے پوچھے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، جمہوریت کی گاڑی درست سمت میں چل رہی ہے۔