باغیوں کے خلاف آپریشن : یوکرائنی فورسز نے ڈونیسٹک کا محاصرہ کر لیا

Ukraine

Ukraine

کیف (جیوڈیسک) یوکرائنی فورسز نے شورش زدہ علا قے ڈونیٹسک کا محاصرہ کر لیا ، شہریوں کو نقل مکانی کا حکم ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائنی فورسز نے باغیوں کیخلاف بڑے آپریشن کیلئے مشرقی شہر ڈونیٹسک کا محاصرہ کر لیا ہے۔

اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ علاقہ سے نقل مکانی کر جائیں جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے شہر سے جا نا شروع کر دیا ہے ، اس سے قبل فورسز نے باغیوں سے کہا تھا کہ وہ شہریوں کو شہر سے جانے دیں جس کے جواب میں باغی رہنما نے شہریوں کو نقل مکانی کی اجازت دیدی۔

دوسری جانب روس نے یوکرائن کی سرحدوں پر اپنے فوجی دستوں کی تعداد دوگنی کر دی۔ نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتوں کے دوران تقریباً 20 ہزار روسی فوجی یوکرائن کے قریب تعینات کئے گئے۔ مزید یہ کہ لڑائی کے لیے تیار یہ دستے بغیر انتباہ کے سرحد عبور کر سکتے ہیں۔ ادھرروس نے کہا ہے۔

کہ 400 سے زائد یوکرائنی فوجی سرحد عبور کر کے روس میں داخل ہو چکے ہیں رپورٹس کے مطابق سرحدی پٹرولنگ سکیورٹی فورس کے سربراہ ویسیلی لائیووف نے بتایا کہ چار سو سے زائد یوکرائنی فوجی سرحد عبور کر کے روس میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فوجی روس میں کیوں داخل ہو ئے ہیں۔