سرخ گوشت کا زیادہ استعمال فالج کا باعث؟

Red Meat

Red Meat

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سرخ گوشت میں پائے جانے والے پروٹین دماغ تک خون پہنچانے والی شریانوں کے بند ہونے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ سرخ گوشت کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 47 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ گائے یا بکرے کے گوشت کا استعمال ترک نہیں کرنا چاہئے تاہم اسے محدود ضرور کر دینا چاہئے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرغی، سی فوڈ یا سبزیوں میں پائے جانے والے پروٹین سے ایسا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔تحقیق کے دوران محققین نے 11 ہزار کے لگ بھگ درمیانی عمر کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کم پروٹین غذا میں استعمال کرتے ہیں ان میں موٹاپے یا کولیسٹرول بڑھنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ پراسیس شدہ گوشت کا استعمال فالج کا خطرہ بہت زیادہ بڑھاتا ہے جبکہ اس سے شریانوں کے امراض کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے جو دل کی بیماریوں میں تبدیل ہو سکتا ہے۔